Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت 13 نومبرتک ملتوی

غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ سینیئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائدکردی۔

سینئرسول جج قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ائندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

کمرہ عدالت میں سینئرسول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ فرد جرم کے وقت بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Advertisement

بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے درخواست استثنیٰ منظور کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزغیرشرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف پرآج فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کی درخواست استثنیٰ دائر کی تھی، پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر