Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گرد سربرمچاروں کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں شہریوں پر حملہ، 9 پاکستانی شہید

Now Reading:

دہشت گرد سربرمچاروں کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں شہریوں پر حملہ، 9 پاکستانی شہید

پاکستان دشمن دہشتگرد سرمچاروں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں میں 9 پاکستانی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد سرمچاروں نے سراوان میں کارروائی کرکے9 پاکستانیوں کو شہید کیا، شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

واقعہ میں 5 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں سراوان کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، دہشتگردی کے واقعے میں شہید 5 افراد کا تعلق علی پور کےمختلف علاقوں سے ہے۔

دہشتگرد سرمچاروں کا تعلق کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف سے تھا، مسلح افواج نے چند روز پہلے ایران میں دہشتگرد سرمچاروں کے7 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

اپنے پیاروں کی لاشیں پاکستان منتقل کرانے کے لئے لواحقین  اےسی دفتر پہنچے جہاں اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے لواحقین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

لواحقین کا مؤقف ہےکہ شہید پاکستانی8سال سے ایران میں محنت مزدوری کررہے تھے، دہشتگردوں نے گھر میں داخل ہوکر چن چن کر گولیاں مار کر شہیدکیا، حکومت لاشیں آبائی علاقوں میں منتقل کرنےکے لیےکردار ادا کرے۔

ایران میں پاکستانی سفیر کی تصدیق

دوسری جانب ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بھی واقعے میں 9 پاکستانی مزدروں کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پرگہرا صدمہ ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے مزید کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل جائے حادثہ اوراسپتال کادورہ کرچکے ہیں، ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی شہر میں 9 پاکستانی قتل؛ پاکستان کا ایرانی حکام سے واقعےکی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے ایرانی حکام سے گھناؤنے واقعےکی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، زاہدان میں پاکستانی قونصل زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ طویل فاصلے اور سیکورٹی کے باعث پاکستانی قونصل کو اسپتال پہنچنے میں چند گھنٹے لگیں گے، پاکستانی قونصل جنرل مقامی ایرانی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان معاملے کی سنگینی سے آگاہ ہے، واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانی قونصل جنرل ایرانی حکام پر مجرموں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی پر زور دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ شہریوں کے جسد خاکی جلد از جلد وطن واپس لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم خو متزلزل نہیں کر سکتے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر