
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس دو فروری کو ہوگا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی 24 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی، ایف بی آرکی تنظیم نواور کارکردگی میں بہتری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وزارت قانون یو اے ای اور کویت کے ساتھ ایم او یوزپرپیشرفت سے آگاہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس کی رپورٹ اپیکس کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔ ایپیکس کمیٹی تقسیم کارکمپنیوں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی سفارشات پرغورکرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو آرایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے سے متعلق بھی تجاویز پر غورکیا جائے گا، گردشی قرضے میں کمی سے متعلق اہم تجاویز کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انشورنس سیکٹرمیں اصلاحات سے متعلق ورکنگ گروپ کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔
پاکستان اسٹیل ملزکی اراضی کے متبادل استعمال کے لیے کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News