Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

Now Reading:

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ پھر مؤخر

عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سزا سنائی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت جیل کورٹ روم میں ہوئی۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ اور اسٹیٹ کونسل وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

میڈیا کے نمائندوں، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، شاہ محمود قریشی کی فیملی اور جنرل پبلک کی کثیر تعداد کورٹ روم  میں موجود تھی۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں حاضر تھے۔

Advertisement

سماعت کے آغاز پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342 کا سوال نام دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے اپنا 342 کے تحت بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا۔

بانی پی ٹی آئی کے بیان مکمل ہونے کے بعدعدالت نےاستفسارکیا کہ خان صاحب، آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟ جس پر بانی نے جواب دیا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا۔

جج نے کہا کہ خان صاحب، شاہ محمود قریشی صاحب، میری طرف دیکھیں، میں آپ کو 10، 10 سال قید کی سزا سناتا ہوں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مختصرفیصلہ سنایااورعدالت سے چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر