Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو کہتے ہیں لاہور کیوں آئے ہو ان کو بتاؤ لاہور ہمارا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

جو کہتے ہیں لاہور کیوں آئے ہو ان کو بتاؤ لاہور ہمارا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا اور ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں لاہور کی سرزمین پر کھڑے ہو سب کو پیغام دیتا ہوں کہ عوام نے مایوس نہیں ہونا حالات مشکل ضرور ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی معاشی بحران ہے، سیاسی اور جمہوری بحران ہیں اور دہشت گرد پھر سر اٹھا رہا ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے۔

جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، ۔پیپلز پارٹی ملک کو نفرت اور سیاسی بحران سے نکالے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو دہشت گرد سر اٹھا رہے وہ سر میں کاٹوں گا، میں پاکستان کے دل سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا اس کو جوڑے گے، جو کہتے لاہور کیوں آئے ہو لاہور تو ہمارا ہے، ان کو بتائے لاہور پیپلز پارٹی کا ہے.

قاید عوام نے اس شہر لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، پنجاب پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے۔

ہم پاکستان کو ان نالائق کے حوالے نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو وعدہ پورا کر کے دکھاتے ہیں۔ میں نے الیکشن کے لئے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے منشور تیار کیا

قائد عوام نے امیروں سے لے کر غریب کو حق دیا، جو اشرافیہ کا حصہ ہے ان کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سالانہ اشرافیہ کو ایک سو پانچ ارب سبسڈی دی جاتی ہے، اشرافیہ سے یہ پیسے واپس لے کر عوام کو دونگا۔

آپ ایک بار پیپلز پارٹی کو موقع دیں، پیپلز پارٹی غریب جماعت ہے اور رہے گی۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ماں اس دنیا میں نہیں رہی، مجھے موقع دیں، میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھاؤں گا، ہم بینظیر کارڈ کے ذریعے غریب کسانوں کی مدد کریں گے، اور مزدوروں کو بینظیر کارڈ دلواؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر