شریا گھوشال کس پاکستانی فنکار کی بڑی مداح ہیں؟
معروف بھارتی پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک معروف گلوکار کی بڑی مداح ہیں۔
حال ہیں میں سوشل سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شریا گھوشال نے خود کو علی ظفر کی سب سے بڑی مداح قرار دیا اور ان کی تعریف بھی کی۔
Dil jhoom jhoom chale jhoom chale sohneya I have always been a big fan of @AliZafarsays and the beautiful song Jhoom! It’s very close to my heart.. and I can’t wait for you all to listen to the song once again as a part of the film Crakk with @VishalMMishra and @tanishkbagchi…
— Shreya Ghoshal (@shreyaghoshal) January 8, 2024
اس کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ بہت جلد بالی ووڈ کی ایک فلم کے لئے علی ظفر کا بہت ہی مشہور ہونے والا گانا ’’جھوم‘‘ اپنی آواز میں پیش کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی علی ظفر کی اور ان کے گانے ’’جھوم‘‘ کی بڑی مداح رہی ہیں اور یہ گانا ان کے دل کے بہت قریب بھی ہے۔
دوسری جانب شریا گھوشال کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کی آواز میں اپنے گانے کو دوبارہ سننے کے لئے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔
Thank you for your kind words, @shreyaghoshal. You’re one of the most inspiring and iconic singers of our times yourself. I can’t wait to hear this composition that has been very close to my heart too in your and the super soulful @VishalMMishra’s voice. I have complete faith… https://t.co/hmTmw6vGK1
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 8, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس گانے کو بہترین انداز میں گائیں گی اور میں یہ کمپوزیشن سننے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔
خیال رہے کہ سال 2011 میں علی ظفر نے اپنا تیسرا میوزک البم ‘جھوم’ ریلیز کیا تھا جو بہت مقبول بھی ہوا تھا لیکن اس البم کا ایک گانا ‘جھوم’ نے بےپناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔
علی ظفر کے اس گانے کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم کے لیے ‘جھوم’ کا ری میک تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
