Advertisement
Advertisement
Advertisement

خراب کارکردگی کے باعث محمد حفیظ کا ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ خطرے میں، رپورٹ

Now Reading:

خراب کارکردگی کے باعث محمد حفیظ کا ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ خطرے میں، رپورٹ

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کے عہدے میں توسیع ملنے کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے دورے پر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی جیت نے میں کامیاب رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور سے ملاقات کی جو اس وقت بورڈ کے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے مکی آرتھر کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا جنہیں بھارت میں ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

آرتھر نے گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریو پٹک کے ساتھ حال ہی میں این سی اے میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

قائم مقام چیئرمین سے ملاقات کے دوران حفیظ نے ٹیم کی خراب کارکردگی کو سینئر کھلاڑیوں کی توجہ کی کمی اور ٹی 20 لیگز میں کھیلنے کے رجحان سے جوڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر