Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں، چیف جسٹس پاکستان

Now Reading:

ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں، چیف جسٹس پاکستان
قاضی فائز عیسیٰ

جس کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ اپیل کرے گا بات ختم، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے ریمارکس دیے کہ جو ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں۔

سپریم کورٹ میں کوہاٹ پی کے 91 ریٹرننگ افسران معطل کرنے کے معاملے میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسرلگوانا چاہتے ہیں۔ جو ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ ایک ریٹرننگ افسر بیمار ہوا دوسرا لگا دیا گیا، پشاور ہائی کورٹ نے ٹھک کر کے تقرری کنیسل کردی، ہم آپ کو جرمانہ کیوں نہ کریں، نوٹس کیے بغیرہی اپوائٹمنٹ کنسیل کردی۔ پشاورہائی کورٹ کے جج نے نوٹس جاری کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ ریٹرننگ آفیسرکوئی بھی ہو کیا فرق پڑے گا بلاوجہ کی درخواستیں کیوں دائر کی جا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ 27 دسمبر کی شام کو پشاور ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کیا، 31 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تھے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آرڈرکردیتے ہیں ریٹرننگ آفیسرزاسکروٹنی جاری رکھیں۔

سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ آفیسرسے متعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظورکرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر