Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین، تہرے قتل کے الزام میں پاکستانی نژاد گرفتار

Now Reading:

اسپین، تہرے قتل کے الزام میں پاکستانی نژاد گرفتار

اسپین پولیس نے تین بزرگ بہن بھائیوں کے قتل کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسپین پولیس نے تین بزرگ بہن بھائیوں کے قتل کے الزام میں پاکستانی نژاد دلاور حسین کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق دلاور حسین نے خود کو پولیس کے حوالے کیا اور قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 67 سالہ ایمیلیا، 74 سالہ اینجلز اور 77 سالہ جوس گوٹیریز ایوسو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی تھیں، انہین جزوی طور پر جلا دیا گیا تھا۔

یہ تینوں میڈرڈ کے جنوب مشرق میں تقریبا 8،000 افراد کی آبادی والے قصبے موراٹا ڈی تاجونا میں ایک ساتھ رہتے تھے۔

سول گارڈ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس جرم کا مقصد مشتبہ دلاور حسین کے ساتھ بہن بھائیوں کا قرض ہے، جس کا تعلق بہنوں کے آن لائن فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے ہے۔

Advertisement

بہن بھائیوں کے دوستوں اور پڑوسیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کس طرح اینگلز اور ایمیلیا کئی سالوں سے ان لوگوں کے ساتھ آن لائن تعلقات میں مشغول تھے جو خود کو امریکہ کے مرد ہونے کا دعویٰ کرتے تھے۔

ان رپورٹس کے مطابق ان دونوں خواتین نے ایک ایسے شخص کو چار لاکھ یورو بھیجے تھے جسے وہ ‘ایڈورڈ’ کے نام سے جانتی تھیں، جو مبینہ طور پر امریکی فوج میں تھا اور اس کا ایک دوست تھا۔

دونوں بہنوں کا بھائی جوز گٹیریز ایوسو جو ذہنی معذوری کا شکار تھا ، رقم بھیجنے میں شامل نہیں تھا۔

اسپین کے اخبار کے مطابق انہوں نے موراٹا ڈی تاجونا کے میئر اور پادری سے بھی پیسے مانگے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر