
انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل
لاڑکانہ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے این اے 194 لاڑکانہ پرامیدوار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سیف اللہ ابڑو نے لاہور میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران اعلان کیا۔
سیف اللہ ابڑو کے بیٹے میر مزمل ابڑو این اے 194 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔ میر مزمل ابڑو کے کاغذات نامزدگی پہلے آراو اور پھر ٹریبیونل سے مسترد ہوئے تھے۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر میر مزمل ابڑو کی پیٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News