Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات کے لیے کراچی کا 80 فیصد علاقہ حساس قرار

Now Reading:

عام انتخابات کے لیے کراچی کا 80 فیصد علاقہ حساس قرار
عام انتخابات کے لیے کراچی کا 80 فیصد علاقہ حساس قرار

عام انتخابات کے لیے کراچی کا 80 فیصد علاقہ حساس قرار

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عام انتخابات کے لیے 80 فیصد شہر کو حساس قرار دے دیا۔

کراچی میں عام انتخابات کو پر امن رکھنے کے لیے پولیس کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے تاہم ایڈیشنل آئی جی کراچی نے حکومت سے افرادی قوت کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کہتے ہیں کہ شہر میں عام انتخابات کے لئے 5 ہزاد سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، مجموعی پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 700 کے قریب ہے، پولنگ اسٹیشنز اور عوام کی حفاظت کے لئے 45 ہزار فورس کی ضرورت ہے جب کہ کراچی پولیس کے پاس صرف 35 ہزار فورس موجود ہے۔

خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے 10 ہزار پولیس فورس کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے حکومت سے 10 ہزار فورس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ مطلوبہ 10 ہزار فورس میں 9 ہزار مرد اور 1 ہزار خواتین کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ مرد فورس کی کمی کو اینٹی انکروچمنٹ، مختلف سیلز اور اداروں سے پورا کیا جائے گا، خواتین فورس کمی کو پورا کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورک کی خدمات لی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کراچی پولیس کے مطالبات کو منظور کرلیا ہے، فراہم کردہ افراد پولیس ٹریننگ کے حامل افراد نہ ہوئے تو شارٹ کورس کرائیں جائیں گے کہ باڈی سرچ کس طرح کی جاتی ہے، کس طرح کیو بنائی جاتی ہے اور کس طرح نگرانی کی جاتی ہے یہ سب سیکھایا جائے گا۔

خادم حسین رند نے یہ بھی بتایا کہ اہم چیز خودکش بمبار سے متعلق معلومات ہیں جس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا، خودکش بمبار کیسا دیکھتا ہے، کس طرح کے کپڑے پہنتا ہے، سب بتایا جائے گا۔ عام انتخابات میں ڈیوٹی انجام دینے والے کسی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہوگا جب کہ الیکشن ڈیوٹی میں چند پولیس افسران کو ہتھیار رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سیکیورٹی طے شدہ منصوبے کے تحت عمل میں لائی جائے گی، انتہائی حساس پر 8، حساس پر 6 اور نارمل پر 4 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر