عام انتخابات کے لیے پولنگ عملے کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2024 میں 11 لاکھ 99 ہزار 9 سو سے زائد پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2024 میں 11 لاکھ 99 ہزار 9 سو سے زائد پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، الیکشن آفیسر اور نائب قاصد ڈیوٹی دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات کے دوران 5 فیصد اضافی انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں 7 لاکھ 18 ہزار 265 انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
کے پی میں 1 لاکھ 81 ہزار 9 سو زائد، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 4 سو زائد الیکشن اسٹاف ڈیوٹی کریں گے جب کہ بلوچستان میں 57 ہزار 3 سو انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں 96 ہزار 971 پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے، پولنگ اسٹیشنز پر 7 لاکھ 17 ہزار 9 سو سے زائد اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولنگ اسٹیشن پر 2 لاکھ 92 ہزار 737 پولنگ آفیسرز بھی تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز پر 92 ہزار 353 نائب قاصدوں کی ڈیوٹیز بھی لگائی گئی ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک ایک نائب قاصد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
