جی ڈی اے نے تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی
جی ڈی اے نے تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں جی ڈی اے نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔
پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سمیجا برادری کی اہم شخصیت شیر خان سميجو جی ڈی اے میں شامل ہو گئے، شیر خان سميجو پی ایس 52 پر جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
شیر خان سميجو کو ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے کا ٹکٹ دے دیا۔
شیر خان سميجو پی ایس 52 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار دوست محمد راہمون سے مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ شیر خان سميجو نے دو سال قبل پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے امیر علی شاہ جیلانی کے ہمراہ فریال تالپور سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News