نومئی کے واقعات پرنگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
سانحہ نو مئی واقعات پرنگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ نومئی کے واقعات پرکابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نومئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کا تعین کرے گی۔
کمیٹی نو مئی واقعات کی وجوہات اور ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اورمستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز دے گی۔
نگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ، وزیراطلاعات و نشریات اور وزیر انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
Advertisement9 مئی کے واقعات پر کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #9thMay pic.twitter.com/WrhuoLB2BB— BOL Network (@BOLNETWORK) January 6, 2024
ضرورت پڑنے پر کسی بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو بھجوائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزسانحہ 9 مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو فوٹیج منظر عام پر اگئی۔ مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آئے۔
ویڈیو میں مکمل تیاری کے ساتھ شرپسند ، جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظرآتے ہیں۔ باغیانہ نعروں کے ساتھ شر پسندوں کو سرکاری املاک کو اگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مخصوص جماعت کے شرپسند کارروائی پر اظہار مسرت اور کامیابی کے اشارے بھی کرتے نظر آرہے تھے۔ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے ہوئے ویڈیو بناتے یہ شر پسند واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔
لوٹ ماراور تخریب کاری کے یہ خوفناک مناظر مخصوص جماعت کی طرف سے ریاست کو نقصان پہنچانے کے واضح ثبوت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
