Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے خستہ حال میزبان اسٹیڈیم کی مبینہ وڈیو سامنے آ گئی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے خستہ حال میزبان اسٹیڈیم کی مبینہ وڈیو سامنے آ گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم کی خستہ حالی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024  کا پہلا میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے جس اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا ہے اس کی مبینہ وڈیو سامنے آنے پر شائقین کرکٹ حیران اور پریشان نظر آ رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان دو ہفتے قبل کیا گیا تھا۔

ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم انڈیا اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف نیو یارک میں کرے گی۔ اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی آکٹین مقابلہ 9 جون کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔

Advertisement

یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ کسی کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔

حال ہی میں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نیویارک کے اس میدان کو دکھایا گیا ہے جہاں ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

ویڈیو میں میدان انتہائی خستہ حال حالت میں نظر آ رہا ہے، یہاں تک کہ آؤٹ فیلڈ کی گھاس بھی غیر ضروری طور پر بڑھی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

شائقین نے اسٹیڈیم کی مبینہ ویڈیو پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ گراؤنڈ کسی طریقے سے بھی بین الاقوامی کرکٹ میچز کے لیے نہیں ہو سکتا، اس سے بہترین گراؤنڈ تو فرسٹ کلاس میچز میں استعمال ہوتے ہیں۔

اسٹیڈیم کی اس مبینہ ویڈیو کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن بہت سے مداح میدان کی ایسی خراب حالت دیکھ کر مکمل طور پر حیران رہ گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے ہر ایک کے چار گروپ پانچ ٹیموں پر مشتمل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 25 اور 27 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر