لاہور: ای چلان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن،17 ٹیمیں تشکیل
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہرنے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
عمارہ اطہرنے سیف سٹی ٹریفک یونٹ سے میٹنگ کے بعد کریک ڈاؤن کا لائحہ عمل طے کرلیا۔ اب ٹریفک کی خلاف ورزی پر فوری گاڑی کو راؤنڈ اپ کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں پر چالان کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج ہونگے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروانے کا حکم دیتے ہوئے 17 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینٹ، ڈیفنس میں خصوصی کارروائی کا حکم دیا گیا۔
عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جائے گا۔ تجاوزات، ٹریفک میں خلل و دیگر روڈ بلاکنگ کی صورت میں فوری مطلعہ کرتے ہوئے ٹریفک کو کلئیررکھا جائے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
