
این اے 83 اور85 میں انتخابات ملتوی کرنےکاریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن منسوخ
الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 83، 85 میں انتخابات ملتوی کرنےکےریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار امیدوار ن لیگ ذوالفقارعلی بھٹی الیکشن کمیشن اورڈی آر او سرگودھا اور ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
امیدوار ن لیگ نے مؤقف پیش کیا کہ مجھے ریٹرننگ افسر کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقہ میں امیدوار فوت ہو گیا ہے۔ وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی، 3 جنوری کو نماز جنازہ ہوئی۔
امیدوار ن لیگ نے کمیشن کو بتایا کہ اس معاملہ میں جعل سازی کی گئی ہے۔ دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سازش کی گئی۔ ڈی سی سرگودھا نے معاملہ کی انکوائری بھی کروائی ہے۔ میری درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں۔
ڈی آر او سرگودھا نے کمیشن کو بتایا کہ میں نے انکوائری کروائی ہے۔ انکوائری میں ثابت ہو گیا ہےکہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے۔ انکوائری میں صادق علی کی والدہ، بیٹی، امام مسجد کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے سے پہلے ریٹرننگ افسران نے انکوائری کیوں نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے این 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔ دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے، انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News