
شعیب ملک بنگلا دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی روانہ
اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک ذاتی مصروفیات کے باعث بنگلا دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش میں ہونے والی پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، جہاں سے وہ اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز فورچیون باریشال کا کہنا ہے ’’شعیب ملک گذشتہ روز میچ کھیل کر ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ ہوئے ہیں‘‘۔
انہوں نے بتایا ’’ابھی ہمارے میچز میں وقفہ ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دنوں کے لیے دبئی گئی ہیں تاہم وہ 27 جنوری کو ہونے والے میچ میں دستیاب ہوں گے‘‘۔
یاد رہے کہ قومی کھلاڑی نے حال ہی میں اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید سے دوسری شادی کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ پر کیا تھا۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی بھی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا جب کہ ان کے درمیان 2023 میں طلاق ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News