
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میں ان میں سے نہیں جو الیکشن کے بعد حلقے میں نہیں آتے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان میں سے نہیں ہوں جو الیکشن کے بعد حلقے میں نہیں آتے۔
وعدہ کیا تھا باجا لائن میں ایک ایک گھر کو مثالی بناؤں گا، آج تک ایک بھی کچی آبادی کومالکانہ حقوق نہیں ملے۔
اگر موقع ملا تو علاقے میں خوبصورت پارک بناؤں گا، یہاں ایسا پارک ہو گا کہ ڈیفنس سے بھی لوگ آئیں گے۔
پاکستان استحکام پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام لائیں گے، باجالائن کےسرکاری اسکولوں میں فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News