Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر، جاسوسی کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو سزائیں

Now Reading:

قطر، جاسوسی کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو سزائیں

قطر کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتی بحریہ کے ان سابق افسران کو پہلے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن پھر بعد میں ان کی سزائے موت قید میں بدل دی گئی ہیں۔

بھارت نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران جنہیں پہلے قطر میں سزائے موت سنائی گئی تھی، اب “مختلف” مدت کی قید کی سزاؤں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان افراد کے پاس جیل کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ہے انہیں گزشتہ ماہ قطر کی ایک عدالت نے ان کی سزائے موت کو کم کر دیا تھا۔

ابھی تک نہ تو قطر اور نہ ہی بھارت نے ان افراد کے خلاف مخصوص الزامات کا انکشاف کیا ہے۔

Advertisement

تاہم عالمی خبر رساں اداروں نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان افراد پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔

بھارت، قطر اور اسرائیل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں عدالتی احکامات کو بھی عام نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت اس معاملے میں ہونے والی بڑی پیش رفت کے بارے میں بیانات جاری کرتا رہا ہے جسے حکومت کے لیے سفارتی امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ان افراد کی قانونی ٹیم کو اب ان کی سزائے موت کو کم کرنے کے عدالتی حکم تک رسائی حاصل ہے۔

ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اب یہ قانونی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے۔

اکتوبر 2023 میں بھارت نے کہا تھا کہ قطر کی عدالت کی جانب سے ان افراد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد وہ ‘شدید صدمے’ میں ہے۔

Advertisement

وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ تمام قانونی آپشنز پر غور کرے گی اور بعد میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔

ان افراد کی گرفتاری نے 2022 میں بھارت میں پہلے صفحے پر شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔

بھارتی حکومت نے ایک بیان میں ان آٹھ افراد کو الضحرہ نامی ایک نجی کمپنی کا ملازم قرار دیا ہے تاہم ان کے بارے میں بڑے پیمانے پر بتایا گیا ہے کہ وہ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار ہیں۔

پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے انہیں ملک کا سابق فوجی قرار دیا۔ کچھ افراد کے اہل خانہ نے بھی مقامی میڈیا کو ان کی شناخت اور بحریہ میں پس منظر کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ، تین مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر