
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
خیال رہے کہ ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنراستعفیٰ دے دیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نےذکااشرف کے استعفےکی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا اور اب نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو 4 میچوں میں شکست ہوچکی ہے جس کے بعد ذکا اشرف سمیت ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News