
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آکلینڈ کے ایڈن پارک میں 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 180 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 57، صائم ایوب برق رفتار 27، محمد رضوان 25 اور افتخار احمد 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
فخر زمان 15، عامر جمال ناٹ آؤٹ 14، اعظم خان 10، اسامہ میر اور عباس آفریدی ایک ایک، جبکہ حارث رؤف اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4، ایڈم ملنےاور بین سیئرز نے 2،2 جبکہ ایش سودھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل (61) اور کپتان کین ولیمسن(57) کی نصف سنچریز کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور عباس آفریدی نے 3،3 جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News