Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت

Now Reading:

پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت
شوکت بسرا

پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

شوکت بسرا این اے 163 سے تحریک انصاف کے امیدوارہیں۔ صنم جاوید این اے 119، این اے 120 اورپی پی 150 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں۔

سپریم کورٹ نے صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی منظورکرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

سپریم کورٹ میں صنم جاوید اورشوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ صنم جاوید کے کاغذات الگ بنک اکائونٹ نہ کھلوانے پرمسترد ہوئے، صنم جاوید نے اپنے والد کیساتھ مشترکہ اکائونٹ کاغذات میں ظاہر کیا تھا۔

وکیل صنم جاوید نے کہا کہ اعتراض کیا گیا کہ الیکشن کیلئےالگ اکائونٹ کیوں نہیں بنایا گیا، صنم جاوید گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں ہیں، جیل میں موجود خاتون بنک اکائونٹ کیسے کھلواسکتی ہے؟

Advertisement

وکیل شوکت بسرا نے مؤقف اختیارکیا کہ شوکت بسرا نے ایک مشترکہ دوسرا الگ اکائونٹ ریٹرننگ افسر کو دیا، ریٹرننگ افسر نے سنگل اکائونٹ وصول کرنے سے ہی انکارکردیا، ریٹرننگ افسرنے کہا تین بجے کا وقت ختم ہوچکا۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ تین بجے کا وقت کہاں سےنکالا ہے الیکشن کمیشن نے؟ الیکشن شیڈیول میں تو نہیں لکھا کہ تین بجے تک کاغذات جمع ہونگے۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ مقررہ وقت کے آدھے گھنٹے بعد کاغذات جمع کرانے والوں کو الیکشن سے محروم کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ قانون کے مطابق نیا اکائونٹ کھلوایا جائے توسنگل پہلے سے موجود مشترکہ بھی قابل قبول ہوگا، قانون میں مشترکہ اکائونٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر