
کراچی؛ بہادر آباد نجی ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی میں بہادرآباد میڈی کیئرکے سامنے نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جس پرقابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ آگ کی اطلاع پرفائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کی گئی، جس کے بعد نجی ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع 11 بجکر 55 منٹ پر ملی، 11 بجکر 56 منٹ پر دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے اورپچیس منٹ کی جدوجہد کے بعد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائرافسرکا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسٹورنٹ کے اوپر رہائشی عمارت میں پھنسی ایک فیملی کو بھی ریسکیو کیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News