
آزاد امیدوار کا قتل: این اے 8، پی کے 22 اور پی کے 91 میں انتخابات ملتوی
آزاد امیدوار کا قتل ہونے سے این اے 8، پی کے 22 اور پی کے 91 میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں آزاد امیدوارکے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 میں عام انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ریحان زیب پر قاتلانہ حملے کے بعد حلقہ پی کے 22 میں الیکشن ملتوی کیا گیا، ریٹرننگ آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب کوہاٹ میں حلقہ پی کے 91 میں صوبائی الیکشن 45 دنوں کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔
پی کے 91 سے اے این پی امیدوار عصمت اللہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیئے، پریزائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام عملہ پولنگ کے دوران موبائل فون بند رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News