الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات فروری 2024 کے لیے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہیں۔
فروری کے عام انتخابات میں 18 سے 25 سال کے دو کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 371 ووٹر حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے
رپورٹس کے مطابق 26 سے 35 سال عمر کے 3 کروڑ 33 لاکھ 45 ہزار 825 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن میں درج 36 سے 45 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 47 ہزار 658 ہے، جو آنے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
46 سال سے 55 سال تک کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 434 ہے جو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
56 سے 65 سال تک کی عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 37 ہزار 344 ہے
65 ملک میں 65 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 130 ہے، جنہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں 18 سے 35 سال تک کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ووٹرز پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
