Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
آؤٹ لک رپورٹ

وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی۔

رواں مالی سال کے6ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی جبکہ ایف بی آرمحصولات، نان ٹیکس آمدنی، سرمایہ کاری اورزرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر6.8فیصدکی کمی ہوئی، ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں رواں مالی سال1ارب ڈالرکی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال برآمدات میں7.5فیصدکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، برآمدات گزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں رواں مالی سال1.1ارب ڈالربڑھیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں71.1فیصدکی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کےمالی ذخائرمیں5ارب ڈالرسےزیادہ کااضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال ایف بی آرمحصولات میں6ماہ میں30.3فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ نان ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال116.5فیصدکااضافہ ہوا، رواں مالی سال مالی خسارے میں43فیصد کا اضافہ ہوا، مالی خسارہ1683ارب روپےسےبڑھ کر 2408ارب روپےتک پہنچ گیا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرائمری بیلنس میں103.7فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا، 6ماہ میں مہنگائی25فیصدسےبڑھ کر28.8فیصدتک پہنچ گئی، ربیع سیزن کےلیےگندم کاپیداواری ہدف حاصل ہونےجبکہ 32.12 ملین ٹن گندم کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے 6ماہ میں9.16ملین ہیکٹررقبے پرگندم کی فصل کاشت کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ربیع سیزن کےلیےبوائی کاہدف 8.998 ملین ہیکٹرتھا، ربیع سیزن میں گندم کی کاشت ہدف سے1.8 فیصد بڑھی، موسمی حالات کی وجہ سےفصلوں کی پیداوارمیں اضافہ ہوا، جولائی سےدسمبرکےدوران زرعی شعبےکو1105ارب روپے کے قرضےفراہم کیےگئے۔ گزشتہ سال اسی عرصےمیں زرعی شعبےکو842ارب روپےقرض دیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر