
سابق صدرآصف علی زرداری نے لاہورمیں ڈیرے ڈالتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور طلب کر لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش چاولہ سمیت دیگر آج لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما 21 جنوری کو لاہور میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی رہنما بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 کی انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے این اے 127 کی انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی رہنماؤں کو آج شام بلاول ہاؤس میں بھی طلب کیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کل این اے 127 کا دورہ بھی کریں گے، آصف علی زرداری پی پی 161 کے امیدوار فیصل میر کے انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News