تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد پاور پلانٹ کی بندش سے شہریوں کے لیے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی بنانے والے متعدد پاور پلانٹس تکنیکی خرابی کے باعث بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں 2ہزار 6 سو 49 میگاواٹ کے 9 پاور پلانٹس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ان بند پاور پلانٹس میں 625 میگاواٹ میں قائم ساہیوال کول پاور پلانٹ یونٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کے دو یونٹس بھی بند پڑے ہیں
پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کے دونوں یونٹس سے گیارہ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم ہونی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ 496 میگاواٹ کا گڈو پاور پلانٹ 747 یونٹ پندرہ اور سولہ بھی بند پڑے ہیں.
ساڑھے تین سو میگاواٹ کے گڈو اولڈ جنریشن فائیو، سیون، ایٹ اور نائن بھی بند ہیں.
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مذکورہ 9 پاور پلانٹس کی بحالی کب ہو گی وزارت توانائی کے حکام بھی اس سے لاعلم ہیں۔
9 پاور پلانٹس کی بندش سے ملک میں مستقبل بنیادوں پر جاری لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
