Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کی سستی شہرت کے ہتھکنڈوں میں اضافہ

Now Reading:

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کی سستی شہرت کے ہتھکنڈوں میں اضافہ
مودی سرکار

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کی سستی شہرت کے ہتھکنڈوں میں اضافہ

سابق بھارتی ہائی کمشنرنے پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو بھی بھونڈے طریقے سے مودی کی کامیابی قرار دے دیا۔

حیران کن طورپراجے بساریا کئی سال خاموش رہنے کے بعد اچانک نمودار ہو کر مودی پروپیگنڈا کا آلہ کار بن گیا۔

اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ ابھینندن کی پاکستان میں گرفتاری کے بعد مودی سرکار نے پاکستان پر 9 میزائل داغنے کا فیصلہ کر لیا تھا،  پاکستانی وزیراعظم نے مودی کو بارہا کالیں کیں لیکن مودی نے جواب نہ دیا۔

 تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد آنے والے انتخابات ہیں، جب کہ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس فوج نے دن دہاڑے بھارت میں گھس کراس کے دو جہازمارگرائے ہوں اس کا ڈر کے مارے ابھینندن کی رہائی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارتی قیدی کو رہا کیا تھا۔

Advertisement

مودی سرکار ماضی میں بھی جھوٹے دعوے کر چکی ہے جن کو عالمی میڈیا اور ماہرین بے نقاب کر چکے ہیں۔

بھارت نے اپنے حملے میں 3 سو دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا لیکن الجزیرہ کی رپورٹ نے بھارتی بم کھلی جگہ پر گرنے کا انکشاف کیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے بعد بھارت نے پاکستانی ایف سولہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ جھوٹے بھارتی دعوےٰ کو پینٹاگون، کرسٹین فیئراورکئی بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں نے بھی جھٹلایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے رات کی تاریکی میں حملے کا پاکستان نے دن کی روشنی میں جواب دیا، بھارت نے کھلے علاقے میں بم گرائے لیکن دعویٰ دہشتگردوں کے کیمپ پراسٹرائیک کا کیا۔ بھارتی حملے کے برعکس پاکستان کا جواب کرارا، نپا تلا اور دعوےٰ کے عین مطابق تھا۔

مقبوضہ کشمیرکے سابق گورنرستیا پال ملک، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور کئی دیگر رہنما اور صحافی پلوامہ حملے کے جعلی ہونے کا انکشاف کر چکے ہیں۔ پرشانت بھوشن، ممتا بنرجی اور رویش کمار بھی پلوامہ ڈرامے کا الزام مودی سرکار پر لگا چکے ہیں۔

ماہرین کہنا تھا کہ حالیہ ڈرامے اور رام مندر کی بڑے پیمانے پر افتتاحی تقریب کا مقصد انتخابات سے قبل مذہبی اور پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر ووٹ حاصل کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
صدر ٹرمپ کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، روس پر نئی پابندیوں کا اعلان
نئے مفتی اعظم ڈاکٹر صالح الفوزان کون ہیں ؟ تقرری کا شاہی فرمان جاری
اسرائیل اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو غزہ امداد لے جانے دے ،عالمی عدالت انصاف
بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر کنکریٹ میں دھنس گیا، انڈین ایئرفورس پر شدید تنقید شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر