
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس فیز 9 میں جی او آر 9 کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے جی او آر 9 کے ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی او آر 9 میں پنجاب حکومت کے افسران کے لئے 29 گھر بنائے جائیں گے، جی او آر 9 کے لئے 56 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی او آر 9 کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسرز کیلئے رہائش گاہوں کا بندوبست کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی گھروں کے حصول کیلئے لگی لمبی قطاروں کو ختم کریں گے، جی او آر 9 میں 29 نئے گھر بننے جا رہے ہیں، امید ہے مقررہ مدت سے 15 ماہ سے پہلے مکمل کر لئے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مال روڈ کے قریب ایک مین جی او آر بنانے کیلئے چیف سیکرٹری کے ساتھ ملکر مشاورت کر رہے ہیں تاکہ آفیسرز کی رہائشگاہ کی کمی کو پورا کیا جائے، جب کوئی افسر لاہور میں آتا ہے تو پہلی ضرورت گھر ہوتی ہے، ملازمین اور آفیسرز کو گھر نہ ملنے کی وجہ سے مسائل بڑھ جاتے ہیں، انشاء اللہ رہائش کی کمی کیلئے آئندہ 10 سے 15 دنوں میں اقدامات کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی او آر 9 میں ہائی ٹیک ڈیزائن اسمارٹ ہاؤسز بنائے جا رہے ہیں، جی او آر 9 بننے سے رہائش گاہ کے مسائل حل ہوں، جی او آر 9 میں بڑے بڑے گھروں کی لک ختم ہو گی اور نئے اسمارٹ ہاؤسز بنائے جائیں گے، چلڈرن ہسپتال سے آرہا ہوں، یکم جنوری سے 9 جنوری تک 36 بچے نمونیہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ نمونیہ سے فوت ہونے والے زیادہ تر بچے بالکل کم عمر کے ہیں، نمونیہ کرونا کی طرح پھیلتا ہے، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی خوراک کا خیال رکھیں، حکومت پنجاب نمونیہ کے خلاف آگاہی مہم شروع کر رہی ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ مارننگ شوز میں بچوں کے ماہر ڈاکٹروں کو مدعو کریں تاکہ لوگوں آگاہی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پریپ اور نرسری کی کلاسز 19 جنوری تک بند کر دی ہیں، پہلی کلاس اور دیگر کلاسز جاری رہیں گی لیکن 31 جنوری تک اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی لگا دی ہے، صبح کے وقت سردی زیادہ ہوتی ہے، عمر رسیدہ افراد بھی اپنی خوراک اچھی رکھیں، گرم کپڑے اور ماسک بھی ضرور پہنیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول میں ماسک کو لازمی کر دیا ہے، چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہر 10 بچوں میں سے 8 نمونیہ کا شکار ہیں، نمونیہ کو روکنے کیلئے والدین بچوں کی خوراک کا خیال رکھیں اور ماسک پہنائیں، بچے کو کھانسی بخاریا گلے کی شکایت ہے تو بچے کو گھر پر ہی رکھیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسکول نہ بھیجیں، نمونیہ سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز آج شام تک میڈیا پر جاری کر دی جائے گی، اسکول ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دے گا، پہلی سے دسویں تک اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں، بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، اسکولوں میں بچے نیکرز نہیں پہنے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News