
الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے اور سندھ پریمیئر لیگ کا میچ دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ایل کے صدر عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا استقبال کیا، گورنر سندھ نے چیئرمین باکس میں بیٹھ کر کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کا میچ دیکھا۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو میچ کھیلنے کی کیا ضرورت ہے وہ تو ویسے ہی عوام سے کھیل رہے ہیں.
میں خود سے افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوا، میں اختتامی تقریب کا مہمانوں خصوص ہوں، میں نے خود مشورہ دیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں اور اختتامی تقریب میں وزیراعظم کو مدعو کریں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ شاہنواز دھانی مڈل کلاس فیملی سے آگے آیا، ملک برادران کی یہ سوچ تھی کہ ٹیلنٹ کو گلیوں سے نکال کر سامنے لایا جائے جس کے بعد پورے سندھ سے 10 ہزار بچوں کے ٹرائلز لئے گئے۔
اب سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں میرٹ اور ٹیلنٹ ہوتا ہے اسٹارز وہیں سے نکلتے ہیں۔ ایس پی ایل سے اسٹارز نکل کر آگے جائینگے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے ملک برادران سے شروع میں ہی کہا تھا کہ میں آخر تک آپ کے ساتھ رہوں گا.
ہم نے امریکہ اور انگلینڈ میں روڈ شوز کئے، ٹیم مالکان بھی ہمارے ساتھ روڈ شوز میں شریک ہوئے۔
6 ٹیموں کے مالکان بھی حقیقی لوگ ہیں، کراچی والے کرکٹ کے مداح ہیں انہیں اسٹیڈیم میں آنا چاہیے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال الیکشن ہونے چاہیے، ہر سال الیکشن ہونگے تو امیدوار ہر وقت مارکیٹوں میں گھومتے نظر آئینگے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ آصفہ بھٹو زرداری کہتی ہیں کہ سیاستدانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا فقدان ہے، آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
آصفہ بھٹو زرداری کہتی ہیں کہ سیاستدانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا فقدان ہے
گورنر سندھ نے کہا کہ سیاستدانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے علاوہ بھی بہت سی چیزوں کا فقدان ہیں، تعلیم کا فقدان ہر چیز کا فقدان ہے، سیاستدانوں کم از کم ایک چیز پر متفق ہو جائیں تو ملک ٹھیک ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News