Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن پر امریکی حملے نے جہازوں کی آمد و رفت خطرے میں ڈال دی، حسن نصراللہ

Now Reading:

یمن پر امریکی حملے نے جہازوں کی آمد و رفت خطرے میں ڈال دی، حسن نصراللہ
حسن نصراللہ

یمن پر امریکی حملے نے جہازوں کی آمد و رفت خطرے میں ڈال دی، حسن نصراللہ

لبنانی عسکری گروپ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات سے جہازوں کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا کیونکہ یہ علاقہ اب ایک تنازعہ کا حصہ بن چکا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ یمن کی حوثی  ملیشیا اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ بحیرہ احمر، لبنان، عراق اور یمن کی سلامتی ایک ہی چیز ’ غزہ میں جنگ کا خاتمے‘  سے منسلک ہے ۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ  زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ امریکیوں نے بحیرہ احمر میں جو کچھ کیا اس سے تمام بحری جہازوں کی آمد و رفت کو نقصان پہنچے گا، یہاں تک کہ ان  بحری جہازوں کو بھی  جو اسرائیلی نہیں ہیں اور جن کا اس سے تنازعہ کوئی تعلق نہیں ہے۔

حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ   علامتوں کا علاج کرنے کے بجائے اس کی وجہ کا علاج کرنا چاہیے۔  اگر امریکا یہ سوچتا ہے کہ حوثی بحیرہ احمر میں اسرائیل کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں گے تو وہ غلطی پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر