شعیب ملک کا بی پی ایل معاہدہ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے شبہات پر ختم
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کا بی پی ایل معاہدہ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے شبہات پر ختم کردیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریسل کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک کا مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شبہات کی وجہ سے بی پی ایل معاہدہ ختم کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ کے دوران شعیب ملک کی جانب سے ایک اوور میں تین نو بال کرنے کے بعد میچ فکسنگ کے شبہات پیدا ہوئے۔
ملک نے کھیل میں صرف ایک اوور کروایا اور 18 رنز دیے جس میں انہیں دو چوکے اور ایک چھکا لگا۔
دوسری جانب فرنچائز فارچیون باریسل نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
فرنچائز کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ شعیب ملک 6 فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
