Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک کا بی پی ایل معاہدہ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے شبہات پر ختم

Now Reading:

شعیب ملک کا بی پی ایل معاہدہ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے شبہات پر ختم
شعیب ملک

شعیب ملک کا بی پی ایل معاہدہ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے شبہات پر ختم

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کا بی پی ایل معاہدہ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے شبہات پر ختم کردیا گیا۔

بنگلہ دیشی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریسل کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک کا مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شبہات کی وجہ سے بی پی ایل معاہدہ ختم کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ کے دوران شعیب ملک کی جانب سے ایک اوور میں تین نو بال کرنے کے بعد میچ فکسنگ کے شبہات پیدا ہوئے۔

ملک نے کھیل میں صرف ایک اوور کروایا اور 18 رنز دیے جس میں انہیں دو چوکے اور ایک چھکا لگا۔

دوسری جانب فرنچائز فارچیون باریسل نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

Advertisement

فرنچائز کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ  شعیب ملک 6 فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر