
لاہور کا حلقہ این اے 127، چوہدری سرور کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حلقہ این اے 127 کی جیت سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ اسلامی جمہوری اتحاد علامہ زبیر ظہیر نے غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ن لیگ کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ حلقہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری جیت رہے ہیں، پورے پاکستان سمیت اوورسیز کی نظریں صرف حلقہ این اے 127 پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئی۔
چوہدری سرور نے انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پوسٹر اور پینا فلیکس اتارنا برادشت کررہے ہیں لیکن الیکشن کے روز دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، جو پیپلزپارٹی میں شامل ہوتا ہے تو اس کو بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News