Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلاپ بیٹنگ کے باوجود سڈنی ٹیسٹ جیت سکتے ہیں، عامر جمال

Now Reading:

فلاپ بیٹنگ کے باوجود سڈنی ٹیسٹ جیت سکتے ہیں، عامر جمال

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو حزیمت سے بچانے والے آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ فلاپ بیٹنگ کے باوجود اب بھی میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے عامر جمال نے کہا کہ دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ ضرور فلاپ ہوگئی ہے لیکن ہم ابھی بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بولنگ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے عامر جمال کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز کے دوران پچ بہت زیادہ تبدیل ہوئی ہے، گیند میں باؤنس اور اسپین ہورہی ہے، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ لیڈ حاصل کرکے میزبان ٹیم کیلئے مشکلات بڑھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں یک کے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ڈریسنگ روم بلکل خاموش تھا، یہ کسی بھی ٹیم کیساتھ ہوسکتا ہے، کوشش کریں کم از کم اسکور کو 150 تک لیکر جائیں تاکہ آسٹریلوی ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکیں۔

عامر جمال نے کہا کہ ابتدا ہی میں دو وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوا، جس پوزیشن پر کھیل رہا ہوں اسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں تاکہ کھیل پر فوکس کرسکوں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی اننگز چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مقصد بنایا تھا کہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا والا بولر بن سکوں۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں قومی ٹیم  کو 14 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوگئی اور تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنالیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر