
پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی لاہور کے مختلف رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی لاہور کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں لاہور کے مختلف حلقوں کے انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جنوری کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 127 میں جلد الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ لاہور میں انتخابی مہم جاری رکھ سکیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 127 میں آنے والے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ذوالفقار علی بدر، حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، اسلم گل، جمیل منج، میاں مصباح اور حافظ غلام محی الدین کی ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی لاہور کے عزیزالرحمان چن، فیصل میر، خالد جاوید جان، قاسم گیلانی، نایاب خالد جان، عائشہ چوہدری اور میاں خالد نے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News