Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، را کے ہینڈلرز ٹھوس شواہد کے ساتھ بے نقاب

Now Reading:

پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، را کے ہینڈلرز ٹھوس شواہد کے ساتھ بے نقاب

بھارت  نے خطے اور بالخصوص پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی دہشتگرد گروہ اور سہولت کاروں  کو بے نقاب کردیا

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے شواہد کی بنیاد پر بھارتی دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل میں  بھارتی شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا۔

سیکیورٹی اداروں نے  قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ محمد ریاض کو 8 ستمبر 2023ء کو راولا کوٹ جب کہ  شاہد لطیف کو 11 اکتوبر 2023ء کو ڈسکہ میں ٹارگٹ کلرز نے قتل کیا۔

بھارتی دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے محمد ریاض اور  شاہد طیف پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت اور بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا۔

Advertisement

تحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں کہ اس ٹارگٹڈ کلنگ میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو نہ صرف ان کی فنڈنگ کررہے تھے بلکہ انہیں وہیں سے ہدایات بھی مل رہی تھیں جب کہ بیرون ملک بھارتی شہری اس پوری مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے۔

بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف بے گناہ افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں  کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے

بھارت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے (یو ڈی ایچ آر) کے آرٹیکل 3اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی سی پی آر) کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راء ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں کے ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے ماورائے عدالت قتل کے منصوبے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا تھا۔  کینیڈا نے اس پر شدید سفارتی رد عمل ظاہر کیا اور اس قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے اُن تمام سکھ رہنماؤں کو قتل کا منصوبہ بنایا جو بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے تھے۔

نجر کے قتل کے بعد بھارت نے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا جو امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بے نقاب ہوا۔ اس قتل کی سازش کا ملزم امریکہ میں عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہا ہے۔

Advertisement

یہ بات اب بالکل واضح ہے کہ بھارت  نے دنیا بھر میں اپنی خفیہ ایجنسی راء کے ذریعے اجرتی قاتلوں کا ایک  گروہ بنایا ہوا ہے۔ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اُنہوں نے اس گروہ کو پکڑا اور ثبوت منظر عام پر لائے۔

عالمی برادری کو چاہئے تو یہ کہ وہ بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرنوٹس لے کر جواب طلبی کریں لیکن بدقسمتی سے مودی جی ان دنوں امریکہ اور مغرب کی ڈارلنگ بنے ہوئے ہیں تاکہ یہ ڈارلنگ بوقت ضرورت چین کو پنجے دکھا سکے۔ امریکہ اور مغرب کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہندوتوا کے جس عفریت کو وہ پال رہے ہیں وہ ایک دن انہی کے لئے وبال جان بنے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر