
آندرے ایڈمز پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ مقرر
آندرے ایڈمز کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 12 جنوری سے آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس سے قبل نیوزی لینڈ نے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کا ممکنہ بولنگ اٹیک
آندرے ایڈمز نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیوی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ اس سے قبل آندرے ایڈمز نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے، جہاں قومی کھلاڑیوں نے تیاریوں کو آغاز بھی کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے آج آکلینڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں ہوگا۔
تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News