
معاشی سرگرمیوں میں استحکام کے نتائج سامنے آنے لگے
گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران ایس ای سی پی میں 2 ہزار 95 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔
معاشی سرگرمیوں میں استحکام کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران ایس ای سی پی میں 2 ہزار 95 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 1 ارب 60 کروڑ ہے۔
ماہ دسمبر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں جب کہ ملک میں رجسٹرڈ کل کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 6 ہوگئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں57 فیصد کمپنیاں، بطور پرائیویٹ لمٹیڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں، نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 41 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ دو فیصد پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش تنظیمیں بھی رجسٹرڈ ہوئیں، ماہ دسمبر میں 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن حاصل کی۔
ایس ای سی پی نے بتایا کہ ماہ دسمبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی شعبے سے رجسٹرڈ ہوئیں، ماہ دسمبر میں تجارتی شعبے سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 288 رہی جب کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 286 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
انہوں نے کہا ایک ماہ میں خدمات کے شعبے سے 238 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جب کہ ایک ماہ میں کنسٹرکشن شعبے سے 220 اور تعلیم سے 107 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ دسمبر میں سیاحت سے 98 اور فوڈ اینڈ بیوریجز شعبے میں 80 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News