
پلے اسٹیشن سے گیم میں نہیں بلکہ اصلی کار سڑکوں پر دوڑائیں
سونی کمپنی اور ہانڈا کار ساز کمپنی دونوں نے مل کر ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے اوراس کی عملی تفصیل اس وقت امریکا میں جاری سی ای ایس یعنی کنزیومر الیکٹرانک شو 2024 میں دکھائی گئی ہے۔
اس شو میں شائقین کے سامنے ایک حیرت انگیز مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں ڈوئل سینسرکنٹرولر جسے سونی پلےاسٹیشن میں گیم کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سے گاڑی کو مکمل طور پر کنٹرول کرکے دکھایا اور منفرد پروجیکٹ کو افیلا کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سا کار کو چلانے کے لیے پلے اسٹیشن 5 کے ڈوئل سینسر کنٹرولر کو استعمال کیا گیا۔ یہ کارباہر سے1980 کی دہائی کی مشہور ٹی وی فلم سیریز نائٹ رائیڈر کی طرح دکھائی دیتی ہے جبکہ اس کے اندر کا ڈسپلے ایلون مسک کے ٹیسلا کار سے مشابہت رکھتا ہے۔
اس شو کے دوران ایک کانفرنس میں ہانڈا اور سونی کمپنی کا یہ کہنا ہے کہ وہ اس سے آگے بڑھ کر بھی کچھ اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں ساتھن ہی انہوں نے مائیکروسافٹ کے ساتھ کیے جانے والے معاہدہ کا بھی ذکر کیا جس کے تحت کار وائس کنٹرولر یا پرسنل اسسٹینس کے تحت بھی قابو کی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News