Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

Now Reading:

سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو اتحاد میں شامل افواج نے پہلی مرتبہ سے سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نیٹو نے سرد جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں ایک امریکی جنگی جہاز بحر اوقیانوس کے پار یورپ میں اتحادی علاقوں میں ٹرانزٹ کے لیے امریکہ سے روانہ ہوا ہے۔

مغربی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے تناظر میں اس کے دفاع کو جانچنے کے لیے کئی ماہ تک جاری رہنے والی ‘اسٹینڈڈ ڈیفینڈر 24’ مشق میں تقریبا 90 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔

NATO announces months-long exercise with 90,000 troops | News | Bangladesh  Sangbad Sangstha (BSS)

نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ یہ اتحاد شمالی امریکہ سے افواج کی ٹرانس اٹلانٹک نقل و حرکت کے ذریعے یورو-اٹلانٹک کے علاقے کو مضبوط بنانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔

Advertisement

جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ 2024 ء ہمارے اتحاد، طاقت اور ایک دوسرے، ہماری اقدار اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حفاظت کے عزم کا واضح مظاہرہ ہوگا۔

یہ مشق روس جیسے حریف کے حملے کے جواب میں 31 ممالک کے اتحاد کے ردعمل کی نقل کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

یہ چھوٹی انفرادی مشقوں کے ایک سلسلے پر مشتمل ہوگی اور شمالی امریکہ سے لے کر نیٹو کے مشرقی حصے تک، جو روسی سرحد کے قریب ہے، پر محیط ہوگی۔

NATO holds its biggest exercises in decades, involving 90K personnel

نیٹو کے مطابق اس مشق میں تقریبا 50 بحری جہاز، 80 طیارے اور 1100 سے زائد لڑاکا گاڑیاں حصہ لیں گی۔

یہ مشقیں سرد جنگ کے دوران 1988 میں ہونے والی ریفورگر مشقوں کے بعد سے سب سے بڑی مشقیں ہیں جب 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو نے اپنے دفاع کو بہتر بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر