
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے جانے کے خلاف اپیلوں پر آج بھی الیکشن ایپلٹ ٹربیونل راولپنڈی میں سماعتیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج الیکشن ایپلٹ ٹریبونل راولپنڈی میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، میجر طاہر صادق سمیت دیگر 17 امیدواروں کی اپیلیں منظور کی گئی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت ممنگل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے پی پی 10 سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور این اے 53 سے کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ کی اپیلیں منظور کر لیں۔
پی پی 17 سے سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، این اے 53 سے روبینہ اجمل راجہ، پی پی 17 سے طارق محمود مرتضیٰ، این اے 51 غلام مرتضیٰ ستی، این اے 51 اور پی پی 6 سے عمر نوید ستی کی بھی اپیل ٹریبونل نے منظور کر لی ہیں۔
پی پی 6 سے سعد سراج راجہ، پی پی 10 سے راجہ مبشر رفیق کیانی، پی پی 4 سے تسنیم ملک، این اے 49 سے میجر طاہر صادق، این اے 49 اور 50 سے ناز طاہر صادق کے مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف ٹریبونل نے اپیلیں منظور کر لی ہیں۔
الیکش ایپلٹ ٹریبونل نے پی پی 15 بشارت راجہ، پی پی 15 سے حاجی ظفر اقبال، پی پی 15 ہی سے بہروز کمال راجہ، این اے 55 سے ملک طارق محمود، این اے 51 اور پی پی 6 سے سہیل عرفان عباسی اور پی پی 4 سے ملک عمران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کو کالعدم قرار دیدیا۔
دوسری جانب الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت منگل تک ملتوی کر دیہے۔
جبکہ فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد نے ریٹرننگ افسر کے فیصلہ کے خلاف اپنی اپیل کو واپس لے لیا۔ امیدواروں کی اپیلوں پر سماعتوں کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News