ٹنڈو الہیار میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جی ڈی اے اور جے یو آئی میں اتحاد ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے مضبوط سیاسی قلعوں میں دراڑ ڈالنے کی کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے، جی ڈی اے اور جے یو آئی نے ٹنڈوالہیار میں پی پی امیدوار کے خلاف اتحاد کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹنڈوالہیار این اے 217 ، پی ایس 58 ، پی ایس 59 سے جے ہو آئی کے تمام امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔
جے یو آئی کے امیدواروں کی یہ دستبرداری ٹنڈوالہیار میں پیپلز پارٹی کے خلاف مضبوط اتحاد بنانے کی تیاری ہے جس کے لیے جے یو آئی کے امیدوار جی ڈی اے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔
جی ڈی اے کے این اے 217 اور پی ایس 58 کی امیدوار راحیلہ مگسی کے حق میں جے یو آئی کے مولانا عبدالشکور دستبردار ہو گئے ہیں۔
جی ڈی اے امیدوار محسن مگسی کے حق میں پی ایس 59 سے جے یو آئی کے اللہ بخش پتافی دستبردار ہو گئے۔
اس موقع پر جے یو آئی کے اللہ بخش پتافی کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار مرکزی قیادت کے حکم پر جی ڈی اے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
