
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ سمری جاری کر دی گئے ہے جس کے مطابق ملک میں کُل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 522 غیرمستقل عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں۔
مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
پولنگ سمری کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں جس میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جبکہ 22 ہزار 352 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے۔
سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے 4 ہزار 439 اور خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جبکہ 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے 4 ہزار 814 اور خواتین کے لیے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے مردوں کے لیے 1 ہزار 511 اور خواتین کے لیے 1 ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
پولنگ سمری کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے مردوں کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
پنجاب میں1 لاکھ 49 ہزار 434 پولنگ بوتھ، سندھ میں 65 ہزار 5 ، خیبر پختوانخواہ میں 47 ہزار 81 اور بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News