Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمےدارمصطفیٰ کمال ہے، سعید غنی

Now Reading:

کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمےدارمصطفیٰ کمال ہے، سعید غنی
رہنما پیپلز پارٹی

کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمےدارمصطفیٰ کمال ہے، سعید غنی

سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمےدارمصطفیٰ کمال ہے،  ایم کیو ایم کے طریقے نامناسب ہیں۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہراب گوٹھ میں جو شخص جاں بحق ہوا اس کا ایم کیو ایم سے تعلق نہیں تھا۔ جو شخص جاں بحق ہوا اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے بھی نہیں تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے طریقے نامناسب ہیں، یہ اپنے پرانے روایتی طریقہ کارکے تحت جیتناچاہتے ہیں، ان کویقین ہے الیکشن ٹھیک ہوئے توایک نشست نہیں ملے گی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کل کہا گیا 20 پولنگ اسٹیشنز اچانک تبدیل ہوگئے، نگراں حکومت کل کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائے، اگر ہم ذمےدار ہوں تو ہم سزا کیلئے تیار ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم کےدہشتگردوں نےپی ایس100 میں میٹنگ روکنےکی کوشش کی، کل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جلسہ تھا جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا، کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کاذمےدارمصطفیٰ کمال ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال دھمکیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے، کھجی گراؤنڈگلبہارکےمقام پرہمارےکارکن کا گھیراؤ کیا گیا، جعفرطیارمیں کل رات ہمارے بینرز،جھنڈے جلائےگئے، ویڈیوموجودہےہمارے دفاترپرایم کیوایم نے حملہ کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ ناظم آبادمیں بڑامیدان کےمقام پرہمارےجھنڈے،بینرزجلائےگئے، نارتھ ناظم آباد میں پی پی دفتر پرحملہ ہوا اس کی فوٹیج موجودہے، فائرنگ کےواقعےمیں ہمارے امیدوارسمیت3کارکن زخمی ہوئے۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پچھلےکئی دنوں سےپی پی دفاتراور میٹنگزپر حملےہورہےتھے، ہمارے بینرز پھاڑے جا رہے تھے، کارکنان پرتشددہورہاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر