Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی کے خاتمے کیلئے منصوبہ تیار

Now Reading:

نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی کے خاتمے کیلئے منصوبہ تیار
نواز شریف

نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی کے خاتمے کیلئے منصوبہ تیار

قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں مہنگائی کے خاتمے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس کیا جس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور ہوا۔

اجلاس میں ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

منعقدہ اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات مرتب کر لیے گئے۔

اجلاس میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات، قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

Advertisement

شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کر لئے گئے۔

معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر