Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ کا عراق اور شام میں کرد باغیوں کے خلاف فضائی حملے

Now Reading:

ترکیہ کا عراق اور شام میں کرد باغیوں کے خلاف فضائی حملے

ترکیہ کی فضائی افواج نے عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملے کے بعد عراق اور شام میں کرد باغیوں کے خلاف فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ترکیہ نے عراق میں نو ترک فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے شام اور شمالی عراق میں کرد گروپوں کے مبینہ طور پر 29 مقامات پر بمباری کی ہے۔

ہفتے کے روز یہ حملے عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 9 فوجیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان حملوں میں 29 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور شام کے کرد گروپ پیپلز پروٹیکشن یونٹس سے تعلق رکھنے والے غاروں، بنکرز، پناہ گاہوں اور تیل کی تنصیبات شامل ہیں۔

ترکیہ اکثر شام اور عراق میں ان مقامات پر حملے کرتا رہتا ہے جن کے بارے میں اسے شبہ ہے کہ ان کا تعلق پی کے کے سے ہے۔

Advertisement

کرد علیحدگی پسند گروپ، جس پر ترکی میں پابندی عائد ہے، کو ترکی، یورپی یونین اور امریکہ دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں میٹینا، ہاکرک، گارا اور قندیل میں اہداف کو نشانہ بنایا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ شام میں کون سے علاقے ہیں۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ہمارے لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد حملوں کو ختم کرنا ہے اور ہماری سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں ‘بہت سے’ مسلح جنگجو ‘بے اثر’ ہوئے، یہ اصطلاح ترکیہ ہلاک یا پکڑے گئے جنگجوؤں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر