نوازشریف کے منشور کا اہم ترین حصہ قوم کو جوڑنا ہے، شہبازشریف
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے منشورکا اہم ترین حصہ قوم کو جوڑنا ہے۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کی منشورپیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے منشور کا اہم ترین حصہ قوم کو جوڑنا ہے، منشورکاخلاصہ یہ ہےنوجوان نسل کوجدیدترین تعلیم فراہم کریں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور قرض دیاجائے گا، دوسری اہم ترجیح زراعت ہے، زراعت کی ترقی کےسفرمیں ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ ’’ماضی کی زیادتیوں کوفراموش کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےآیاہوں‘‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج تک روایتی منشورپیش ہوتےرہےہیں، کتنی جماعتوں نے اپنے منشورپر عمل پیراہونے کی کوشش کی، نواز شریف نےیہ نہیں کہا تھا کہ 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردوں گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نےکہاتھامیں لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی کوشش کروں گا، اسلام آبادمیں کئی ماہ تک دھرنے ہوئے، اے پی ایس سانحہ کے بعد دھرنےختم ہوئے، الیکشن میں جانے سے پہلےہرپارٹی اپنامنشورقوم کےسامنےپیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
